پاکستان

آئی ایس او کاشہداء سانحہ شکارپور کے چہلم میں بھرپور شرکت کا اعلان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے شکارپور میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی ایس او کاشہداء سانحہ شکارپور کے چہلم میں بھرپور شرکت کرے گی شکارپور کے امامبارگاہ کربلائے معلی میں ایکبار پھرنہتے نمازیوں کو بربریت کا نشانہ بنا یا گیا پاکستان میں ایک اور قیامت صغریٰ بپا کی گئی نہتے نمازی جونماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مصروف عبادت تھے پر ظلم و برریت کے وہ پہاڑڈھائے گئے جس کی مثال پاکستان کیا دنیا ء میں بھی نہیں ملتی واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اس واقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور امن ،اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج تھی سانحہ پشاور کے بعد ایک اورعظیم سانحہ سے فقط ہماری ملت ہی نہیں بلکہ مہذب انسانی برادری لرز کے رہ گئی ہے ان بے گناہوں ،معصوم شہیدوں کے خون نے ضمیروں کو جھنجھوڑا ہے شائد ہی کوئی آنکھ ہو جو انکے غم میں تر نہ ہوئی ہو یہ سفاک دہشتگردوں کا وہی گروہ جو سالہاسال وطن عزیز کے گلی کوچوں میں چن چن کے بے گناہوں کو قتل کرتا رہا ہے ہزاراہ برادری کے سینکڑوں بیگناہوں کو شہید کیا لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کرکے شہید کیا پاکستان کے استحکام و امن کیلئے دہشتگردوں کو پھانسیاں دینا انصاف کی طرف پہلا قدم ہے اس عمل کو جاری رہنا چاہئے لیکن دہشتگردی کے اس ناسورکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے صرف پھانسیاں ہی کافی نہیں ہیںبلکہ مزید فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ظلم پر خاموشی سب سے بڑا ظلم ہے لیکن پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے اور اپنے اصلی و ازلی دشمن کو پہچان ہوچکی ہے اس کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھے گے پاکستان میںدہشت گردی کی لہر میں 60ہزار سے پاکستانی شہید ہوچکے ہیں دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ملت تشیع پاکستان کے جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا رہاہے لیکن ہم قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے اور نا ہی ان قربانیوں سے ہمارے حوصلے پست ہونگے لیکن حکومت کی طرف سے قوم ایکشن پلان پر عمل درآمد میںسست روی اختیار کرناقابل افسوس ہے اس عظیم سانحہ کے بعد فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ماضی میں ملت تشیع نے بہت قربانیاں دی لیکن شیعہ ہزارہ کی بنیاد پر قاتلوں کے خلاف قانونی اقدامات نہیں کئے گئے اگران شہداء کو شیعہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی جا ن کر پاکستان دشمن عناصر کے خلاف کاوائی کی جاتی تو ہمیں اتنی قربانیاں نا دینی پڑتی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے سانحہ شکاپور کے بعد لانگ مارچ میں آئی ایس او کے کارکنان نے شرکت کی آئی ایس او نے ملک بھر میں یوم سوگ منایا اور50 سے زائد ملک کے اہم مقامات پر ظالمان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور اسلام دشمن عناصر کو پیغام دیا کیا ہم قربانیوں سے گھبرانے والے نہیںہیں قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالمان کا اس ملک سے صفایا ہوگا آئی ایس او پاکستان سانحہ شکارپور کے شہداء کے چہلم میں بھرپور شرکت کرے گی اور سندھ بھر سے آئی ایس او کے کارکنان چہلم کی تقرب میں شریک ہونگے
مرکزی نائب صدر نے اعلامیہ پیش کیا جس میں اہم نقاط یہ تھے کہ سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے وارثان شہداء شکارپور کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کو جلد یقینی بنایا جائے سزائے موت کے قیدیوں کو فوری طور پر پھانسی دی جائے اس حوالے سے کوئی بیروبی و اندرونی دبائو فیصلہ پر اثر انداز نا ہو پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آپریشن ضرب عضب سے ہی ان دہشتگردوں سے چھٹکارا ممکن ہے ، آپرشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کر کے پورے ملک میں انتہاء پسند طاقتوں کے خلاف کاروائی کی جائے طالبان اور انکے حامیان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور نشانہ عبرت بنا دیا جائے گلگت اور دیگر علاقوں میں منصوبہ بندی کے تحت جیلوں سے دہشتگردوں کے فرار کے تمام ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کر کے ا نکو بے نقاب کیا جائے
مرکزی نائب صدر نے وارثین شہداء سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا بعد ازاں شہداء کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی

متعلقہ مضامین

Back to top button