لبنان

لبنان: حزب اللہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں شہدائے قنیطرۃ کے چہلم کانعقاد۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے شہدائے قنیطرۃ کے چہلم کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں مجالس عزاء کاانعقاد کیا گیا۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق شہدائے قنیطرۃ کے چہلم کی مناسبت سے حزب اللہ کی جانب سے مختلف کےمختلف علاقوں میں مجالس عزاء کاانعقادکیاگیا،جہاں شہیدقائدابومحمداحمدعیسیٰ کاچہلم لبنان کے شہرعربصالیم میں منایاگیاجس میں مزاحمتی رہنما محمد رعداوردیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔
دوسری جانب یحمرالشیف میں شہیدعلی حسن ابراہیم کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس میں شہید کے والدسمیت علماء کی ایک جمع غفیراورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اسی طرح شہیدمحمدعلی ابوالحسن کاچہلم لبنان کے شہرعین قانا میں منایاگیا جس میں شہیدکی زندگی پرمبنی فلم دکھائی گئی بعدازآں مجلس عزاء کاانعقادکیاگیااس مجلس مختلف علماء نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button