پاکستان

سانحہ شکارپور میں ملوث دو تکفیری دیوبندی دہشتگرد گرفتار ،دھماکا خیز مواد برآمد

شکارپور پولیس نے سانحہ شکارپور میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ایس ایس پی ثاقب اسماعیل میمن کی قیادت میں ڈی ایس پی سٹی عبدالقدوس کلہوڑ نے مختلف تھانوں کی نفری کو ساتھ لیکر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تحصیل خانپور کے قریب گاؤں حاجی خواہستی میں چھاپہ مارکر سانحہ شکارپور میں خود کش حملہ آور کے دو مددگاروں غلام رسول بروہی اور خلیل احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کرنےاور ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کی بھی دعویٰ کی ہے۔ایس ایس پی شکارپور ثاقب اسماعیل میمن نے شکارپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر سلطان کوٹ کے علاقے حاجی خواہستی میں چھاپہ مارکر دو ملزمان جن میں خانپور کے رہائشی غلام رسول بروہی اور ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی خلیل احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی علی شیر بروہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پکڑنے کے لئے پولیس کوشش کر رہی ہے۔ گرفتار شدگان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے خود کش بمبار 20 سالہ محمد الیاس کی مدد کرتے ہوئے اسے 15 دن سلطان خوت میں مہمان کے طور پر پناہ دی تھی،جس نے امام بارگاہ کے باہر تھلا لگاکر مکمل طور پر امام بارگاہ کی معلومات کٹھی کی تھی، جہاں دھماکہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button