شام:سکیورٹی فورس کا درعامیں مسلح دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،2بستیاں آزاد۔
شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} شام کے جنوبی علاقہ درعاکے2بستیوں حمریت اورخربۃ پرآج علی الصباح شامی سکیورٹی فورسزنے دوبارقبضہ جمالیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق آج علی الصباح شامی سکیورٹی فورسزنے درعاکے مغربی علاقوں میں ایک کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں2بستیوں حمریت اورخربۃ کودوبارہ مسلح دہشت گردوں کے قبضے سے آزادکرالیاہے،ذرائع کاکہناتھا کہ دراصل سکیورٹی فورس 11فروری سے ایک جنگی اسٹریجیٹی کے اوپرکام کرہی تھی کہ درعااورقنیطرۃ کے درمیان واقع مسلح دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں ختم کیاجائے کیونکہ اسی راستے سے ہی غاصب صہیونی فوج الغوطۃ الشرقیۃ میں محصورمسلح دہشت گردوں کوامدادپہنچایاکرتی تھی۔
دوسری جانب شرق السویداءپربھی سکیورٹی فورس کاقبضہ مضبوط ہوگیاہے جومسلح دہشت گردوں کااہم مرکز شمار کیاجاتاتھا،اسی راستے سے اردن سے شام کے اندردہشت گردداخل ہوتے تھے۔