ایران

نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقیں اختتام پذیر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقیں جمعے کو ختم ہو گئيں جن میں ایک نیا اسٹریٹجک ہتھیار استعمال کیا گيا-
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے آخری دن جمعے ایک نیا اسٹریٹجک ہتھیار استعمال کیاگيا اور اسے سپاہ کے سمندری دفاع کے ادارے کے حوالے کیا گیا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے اس نئے ہتھیار کی صلاحیت و توانائی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صرف یہ جملہ کہنے پر اکتفا کیا کہ اسلامی انقلاب کو لاحق خطرات خاص طور پر بڑے شیطان امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی بحری قوت کو بڑھانے میں اس نئے ہتھیار کا انتہائی اہم اور فیصلہ کن کردار ہے- نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقیں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقے میں تین روز تک جاری رہیں اور اس دوران جدید ہتھیار استعمال کیے گے اور ساحل زمین اور سمندر میں آپریشن اور کارروائیوں کی جدید ٹیکٹکس کا استعمال کیا گيا اور سپاہ اسلام کے جیالوں نے جدید میزائل ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button