سعودی عرب

شاہ سلمان کی صحت گرناشروع،ملکی مسائل میں اضافہ۔ تویٹر”مجتہد

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب سے میں اس وقت جب سے بادشاہت کی منتقلی شہزادہ سلمان کے حصے میں آئی ہے شاہی خاندان کے اندرکشمکش چل رہی ہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزایک سعودی ٹویٹر”مجتہد” نے شاہی خاندان کے اہم اسرار کاانکشاف کیاہے،ان کاکہناتھا کہ اس وقت سعودی عرب صورت حال ایک غیرواضح سی بنی ہوئی ہے ،جہاں شاہی خاندان کے اندرونی صورت حال سے واقف افرادملک کےمستقبل کے حوالے سے غیرمطمئن اورخوف کی حالت میں دکھائی دے رہےہیں۔
ٹویٹر کایہ بھی کہناتھا کہ دوسری جانب ملک کے عراق اوریمن سے ملحقہ علاقوں میں مشکلات میں دن بدن اضافہ دکھائی دے رہاہے جن پرحکومت تاحال مکمل کنٹرول کرنےسے قاصرہے۔
ان کایہ بھی کہناتھا کہ اس وقت شاہ سلمان کی صحت بھی روزبروزخراب رہناشروع ہوا ہے جبکہ نائب ولی عہد مقرن ایک کمزورانسان ہے جسے ان تمام حالات پرقابوکرنااگرناممکن نہیں تومشکل ضرورہے۔
ہاں نائب ولی عہداوروزیرداخلہ امیرمحمدبن نایف واحدوہ شخصیت ہے جوان تمام مسائل کوکنٹرول کرسکتاہے مگراس کے پاس حقیقی معنوں میں اتنی اختیارات نہیں ہیں۔
یوں سعودی عرب کی اندرونی حالات ایک پریشانی کے عالم سے گزررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button