پاکستان

ڈہرکی میں کالعدم دیوبندی تنظیم جیش محمد کا کارکن گرفتار، جہادی لٹریچر برآمد

ڈہرکی میں پولیس نے چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کو گرفتار کر کے جہادی مواد برآمد کر لیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ابرار حسین کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مسلم کالونی کے ایک گھر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم جیش محمد کے لیے کام کرنے والے ایک ملزم سعید راجپوت کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے مذہبی لٹریچر، جہادی اخبارات، آڈیو کیسیٹیں، چندے کی رسیدیں اور ایک خنجر بر آمد کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جس کے خلاف نئے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button