پاکستان

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

کراچی: کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی مکان پر چھاپہ مار کر تیس کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا ۔

کراچی میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ جب کالعدم تنظیم کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی مکان پر چھاپہ مارا گیا۔

دو تھیلوں پر چھپایا گیا کمرشل بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایک سو ساٹھ کمرشل راڈز کا وزن تیس کلو گرام ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ ۔ بارودی مواد سے تیس بم بنائے جاسکتے تھے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button