ایران

امریکا اپنی غلطی دوسروں کے سر ڈال رہا ہے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں ایران کی مداخلت پرمبنی امریکی وزیرخارجہ کے بیانات کو تہران کے خلاف واشنگٹن کی الزام تراشی سے تعبیرکیا ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت گرنے میں ایران کے تعاون پر مبنی امریکی وزيرخارجہ کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کیری کا یہ بیان اپنی غلطی پر دوسرے کو مورد الزام ٹہرانے کے مترادف اور امریکی حکام کے سابقہ بیانات کے منافی ہے۔ مرضیہ افخم نے یمن کی داخلی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت یمن کو اپنے ملک کی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دینا چاہئے اور تمام راہ حل اور طریقہ کار عوام کے عزم و ارادے کے مطابق ہونا چاہئے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن کی سیاسی تبدیلیوں کے عمل میں بیرونی مداخلت کو بحران کا سبب اور اس ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہونے کی راہ میں روکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ ہرطرح کی بیرونی مداخلت اس ملک کے حالات کو مزید پیچیدگی کی جانب لےجائےگی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی اصولی پالیسی یہ ہے کہ قومیں، اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے یمن میں امریکہ اور سعودی عرب کی کٹھ پتلی حکومت کے استعفے کے بعد کچھ دنوں پہلے امریکی وزيرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں ایران پر یمن کے امور میں مداخلت کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button