مقبوضہ فلسطین

غزہ میں آنروا دفتر کے سامنے فلسطینیوں کا دھرنا

غزہ کے باشندوں نے غزہ میں آنروا کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرکے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تباہ کئے جانے والے گھروں کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے
سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تباہ کئے جانے والے سیکڑوں گھروں کے فلسطینی مالکین نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور بین الاقوامی اداروں سے، اسرائیلی جارحیت کے مقابل، ملت فلسطین کی مددو حمایت کی اپیل کی۔ فلسطینیوں نے اسی طرح صہیونیت مخالف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں غزہ پر صہیونی حکومت کے پچاس روزہ حملے میں تیئیس سو سے زائد فلسیطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ وسیع پیمانے پر فلسطین کی اہم تنصیبات اور رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے تھے ۔ صہیونی حکومت نے دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ سخت کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button