پاکستان

دیوبندی دہشتگرد ملا فضل اللہ کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز ہوگئیں

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملّا فضل اللہ افغانستان میں اپنی جان بچانے کیلئے بھاگتے پھر رہے ہیں اور سرحدی علاقوں میں مستقل محفوظ ٹھکانہ تلاش کرنے میں انہیں ناکامی کا سامنا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی وجہ سے ان کیلئے صورتحال مشکل ہوگئی ہے۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ملّا فضل اللہ کیلئے اپنے ساتھیوں اور کمانڈروں سے رابطے کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کیلئے پیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملا فضل اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف جاری کارروائیوں اور ان میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button