پاکستان

احمد لدھیانوی کو پروگرام میں بلانے اور توہین مذہب کا ارتکاب کرنے پر جیو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے جیو ٹی کے اینکر طلعت حسین کے پروگرام "نیا پاکستان” میں کالعدم جماعت کے سربراہ کو بلانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلعت حسین نے کالعدم اہل سنت والجماعت جماعت کے سربراہ کو اپنے پروگرام میں بلاکر اکیسویں آئینی ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت طلعت حسین کو توہن مذہب کا مرتکب ہونے اور کالعدم جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کی طرف سے تکفیر اور قتل و قتال کی قبولیت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جائے اور ان کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں چلائے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اگر حکومت واقعی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے تو اس کیس کو فوجی عدالتوں میں چلا کر ایک مثال قائم کرے۔ اس موقع پر جنگ جیو کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور جیو مخالف بینر بھی آویزاں کئے گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز طلعت حسین نے کالعدم جماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی کو اپنے پروگرام میں بلایا تھا، جسمیں اس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ شیعہ کے کفر کا قائل ہے اور اس حوالے سے ان کے 31 مفتیوں نے فتویٰ دے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button