پاکستان
سانحہ پشاورکامرکزی دیوبندی دہشتگرد تاج محمد عرف رضوان گرفتار
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاورکے مرکزی ملزم تاج محمد عرف رضوان کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد تاج محمد کو انٹیلی جنس اطلاعات پرگرفتار کیاگیا، تاج محمد پشاور کے نواحی گاؤں میں آئی ڈی پی بن کے رہ رہا تھا۔ تاج محمد آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دوسرے گروپ کا کمانڈر تھا اور اس نے2008 ءسے کالعدم تنظیم سے تعلق کا اعتراف کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 سالہ تاج محمد خیبرایجنسی کے علاقے باڑا کا رہائشی ہے اور شمالی وزیرستان اور پشاورمیں کئی دہشتگرد سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے دوسرے گروپ کا کمانڈر عتیق الرحمان عرف عثمان تھا جسے پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔