امام بارگاہ قصر سکینہ بنت الحسین پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد کا خاکہ جاری

اسلام آباد پولیس نے قصر سکینہ امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا خاکہ جاری کر دیا۔ پاکستان کے ماہر سرجن ڈاکٹر حمید الاسلام نے خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری کی۔ تفصیلات کے مطابق قصر سکینہ امام بارگاہ پر ناکام خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا خاکہ جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی سے آئے ماہر سرجن ڈاکٹر حمید الاسلام نے خودکش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کی۔ خودکش حملے میں حملہ آور کی جیکٹ کا ایک حصہ پھٹنے سے چہرہ بھی بری طرح مسخ ہو گیا تھا۔ جس کے سرجری کے بعد خدوخال واضح کئے گئے۔ چہرے کے خدوخال واضح ہونے کے بعد خاکے جاری کئے گئے۔ سرجری کے بعد خودکش حملہ آور کی تصویریں بھی نادرا کو بھجوائی گئی ہیں۔ جن کی مدد سے نادرا حملہ آور کی شناخت کرسکے گا۔ کسی بھی چہرے کی تصدیق کے لئے نادرا کو چہرے کے کم از کم 600 پکسل کی ضرورت ہوتی ہے۔ سرجری کے بعد خودکش حملہ آور کا چہرہ تصدیق کے قابل ہوگیا ہے








