عراق

داعش کے ہاتھوں 170عراقی شہریوں کاقتل عام

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ نے اپنی بربریت جاری رکھتے ہوئے ایک سوستر افراد کو اجتماعی طور پرقتل کر دیا ہے۔
عراق کے البغدادی شہرکی کونسل کےسربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ داعش گروہ روزانہ دسیوں افرادکا قتل عام کررہا ہے،عراقی شہریوں کی جان کو تحفظ فراہم کئےجانےکامطالبہ کیا ہے- سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مال اللہ حمرین العبیدی نے، روزنامہ العربی الجدید کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ داعش کے عناصر نے قبیلہ العبید کے ایک سو افراد کو جو بیداری کونسل کے رکن تھے قتل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے العبید قبیلے کے سو افراد کو ایک ساتھ البغدادی شہر کےمرکزی اسکوائر پرگولیوں سے بھون دیا- واضح رہے کہ اس شہرپرداعش عناصرنے ایک ہفتے قبل قبضہ کیا تھا۔ خبروں میں بتایا گيا ہے کہ دو روز قبل بھی داعش کے عناصر نے دسیوں شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ البغدادی شہر کی بلدیاتی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ داعش نے لوگوں کو مجبور کیا کہ وہ شہر کے مرکزی اسکوائر پرجمع ہوں اورلوگوں کی پھانسی کا مشاہدہ کریں۔ داعش نے اب تک العبید، الجغایفہ اور دیگر قبائل کے ایک سو ستر افراد کو قتل کیا ہے- البغدادی شہر کی بلدیاتی کونسل کے سربراہ حمرین العبیدی نے ان شہریوں کی بھی جان بچانےمطالبہ کیا ہے جنہيں داعش نے ایک اسکول میں قید کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے عناصر اسکول میں قید کئے گئے لوگوں میں سے کئ‏ي ایک کو ہرروز باہر نکال کر گولی ماردیتے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button