پاکستان

وارثان شہداء کمیٹی اور سندھ حکومت کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا

وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے ڈی جی رینجرز سندھ اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کی سربراہی میں حکومتی وفد نے وارثان شہداءکمیٹی کے ساتھ بھٹ شاہ میں مذاکرات کی کوشش کی، تاہم وارثان شہداءکمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ یا کور کمانڈر کراچی سمیت آئی جی سندھ کو بھی شامل کیا جائے، جس کے بعد ہی مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔ گذشتہ شب لبیک یاحسین لانگ مارچ کراچی پہنچا، جہاں شاہرائے پاکستان انچولی پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا، بعد ازاں لانگ مارچ نے نمائش چورنگی پہنچ کر احتجاجی دھرنا دیا جو تاحال جاری ہے۔ آج صبح وارثان شہداء کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت کی جانب سے مذاکراتی وفد میں، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ اور سربراہ سندھ پولیس کی شمولیت کے بعد مذاکرات کیلئے سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے بعد وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں 8 رکنی وفد وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی پہنچ چکا ہے، جہاں حکومتی وفد کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button