عراق

ایران، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کاحامی،عراقی رکن پارلیمنٹ

شیعت نیوز: عراقی پارلیمنٹ کےاسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کا سب سے بڑا حامی و مددگار ہے، ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کو بغداد میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات میں کہا کہ عراق کی سیاسی صورت حال حقائق کی عکاس ہے اور کشیدگی سے باہر نکلنے کے لئے بنیادی راہ حل پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے- سلیم الجبوری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش دہشتگرد گروہ پسپائی اختیار کررہا ہے کہا کہ علاقے میں اختلافات کسی ملک کے مفاد میں نہيں ہیں- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے میں اختلافات کو دشمنوں کے مفاد میں قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ایران کے موثر کردار سے علاقے کے مسائل حل ہوجائيں گے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کا مضبوط ملک قرار دیا اور کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات فروغ پائيں گے- قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب صدراسحاق جہانگیری ایران عراق مشترکہ اعلی کمیشن کے اجلاس میں شرکت اور عراقی حکام سے ملاقات کے لئے پیر کو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق پہنچے ہيں-

متعلقہ مضامین

Back to top button