یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے،رہبر انقلاب اسلامی
شیعت نیوز:رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کو کیوں آزادی حاصل نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ انھیں کیوں جانی تحفظ حاصل نہیں ہے،رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے مجلس شورائے اسلامی میں اقلّیتوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے اسلام سے یہ سیکھا ہے کہ دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ انصاف برتیں اور یہ اسلام کا ہمارے لئے ایک حکم ہے مگر اس وقت دنیا میں جس بات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ حق و انصاف کی دعویدار طاقتیں اور حکومتیں، ہمارے ساتھ کوئی انصاف نہیں کرتیں اور ان کی ساری پالیسیاں، پابندیوں، دائرہ تنگ کرنے اور ظلم و ستم روا رکھنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوتی،رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس وقت آپ دیکھ رہے ہیں کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف کس قسم کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، آپ نے فرمایا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ مغرب کے بیشتر ملکوں میں مسلمانوں کو کیوں آزادی حاصل نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ یورپ و امریکہ میں مسلمانوں کو کیوں جانی تحفظ حاصل نہیں ہے۔