یمن

سلامتی کونسل پر یمن کے مفادات کے منافی اقدام کرنے کا الزام

تحریک انصاراللہ نے سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کو انقلاب یمن اور عوام کے مفادات کے منافی قرار دیا ہے، موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد البخیتی نے اناتولی نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انصاراللہ کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کو یمن اور عوام کے مفادات کے منافی قرار دیا، محمد البخیتی نے کہا کہ بیرونی طاقتیں عوام کے عزم پر غالب نہیں پاسکتیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دوسرے رکن ممالک کے دباؤ میں آکر ایک قرارداد منظور کی ہے جس یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری اداروں پرقبضہ ختم کردیں- سلامتی کونسل نے ایک ایسے وقت اس قرار دادی کی منظوری دی ہے کہ یمن میں جاری عوامی جمہوری تحریک کہ جس کی قیادت تحریک انصار اللہ کر رہی ہے، پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی پر یقین رکھتی ہے اور اب تک کا کوئی اقدام ایسا نہيں ہے کہ جسے غير جمہوری یا عوام مخالف اقدام قرار دیا جاسکے، تحریک انصار اللہ یمن میں ہرطرح کی بیرونی مداخلت کی مخالف ہے اور اس کا کہنا تحریک انصار اللہ کسی بھی بیرونی طاقت کو اس بات کی اجازت نہيں دے گی وہ یمن کے عوام کی تقدیر کا فیصلہ کرے-

متعلقہ مضامین

Back to top button