پاکستان
وارثان شہداء لانگ مارچ کی دوسری بڑی کامیابی ایپکس کمیٹی نے آپریشن اندرون سندھ تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا
شیعت نیوز: اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نواز شریف کی موجود میں کراچی کی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کراچی آپریش کا دائرہ کار اندرون سندھ تک بڑھایا جائے گا، یہ وارثان شہداء کے لانگ مارچ کی سانحہ شکار کے ماسٹر مائنڈ عثمان سیف کی کوئٹہ میں ہلاکت کے بعد دوسری بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے کیوں کہ شہداء کے لواحقین کا بھی یہ مطالبہ تھا کہ اندرون سندھ میں دہشتگردوں اور انکی آمجگاہوں کے خلاف بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے، تاہم اندرون سندھ میں کراچی آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا مطلب رینجرز کی سربراہی میں آپریشن کیا جائے گا، اس کے باوجود یہ ایک خوش آئین بات ہے کہ اندرون سند ھ جو محبان اہلیبت ؑ کی سرزمین ہے سے ان دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔