پاکستان

23 مارچ پریڈ: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اکتالیس دیوبندی مدارس بند کرنے کا فیصلہ

شیعت نیوز:اسلام آباد انتظامیہ نے امن و امان کی خاطر فیڈرل کیپٹل میں اکتالیس مدارس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ 23 مارچ کی پریڈ کے حوالے سیکورٹی خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،فیصلہ کے مطابق یہ مدارس 18 مارچ سے 24 مارچ تک بند رہیں گے، مدارس پر اسلام آباد میں سیکورٹی خداشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ کی مناسب سے 2 کلو میٹر کے احاطے میں آنے والے تمام مذہبی دیوبندی مدارس کا بند رکھنا کا فیصلہ اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ اگر یہ مدارس پرامن ہیں تو پھر ان سے کیا خطر ہ ہے اور انہیں کیوں بند کیا جارہا، سیکورٹی اداروں کی جانب سے ان دیوبندی مدارس کو بند کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ مدارس ملک میں دہشتگرد ی اور دہشتگردوں کی آمجگاہ ہیں جن سے ملک کی سالمیت اور عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button