پاکستان

پشار امامیہ مسجد پر حملے کا مقدمہ طالبان کے خلاف درج

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کا مقدمہ عمر نرے کے خلاف درج کر لیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان کے گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ میں درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں : پشاورمیں امام بارگاہ پر حملہ، 21 افراد ہلاک پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے اور دھماکوں کے مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں نامزد کالعدم تحریک طالبان گیڈر گروپ کے سربراہ عمر نرے کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ عمر عرف نرے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت افغانستان میں روپوش ہے ۔ عمر عرف نرے پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ آرمی پبلک اسکول حملے میں بھی ملوث ہے ۔ امام بارگاہ حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خیبر ایجنسی کے راستے آئے اور امام بارگاہ کے عقبی دروازے سے داخل ہوئے ۔ گزشتہ روز امامیہ امام بارگاہ میں خود کش حملے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button