پاکستان

شہداء کے خانوادوں نے لانگ میں شرکت کی تو انکے چیک ریلیز نہیں ہونگے،سندھ حکومت کی دھمکی

شیعت نیوز: 15 فروری شہداء کمیٹی کی جانب سے کیئے گئے لانگ مارچ کے اعلان نے سندھ حکومت میں کھبلی مچادی ہے، اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شہداء کی فیملیز کو لانگ مارچ سے دستبردار ہونے کو کہا ہے ، سندھ حکومت کے ذمہ داروں نے شہداء کی فیملیز کویہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر لانگ مارچ میں شرکت کی تو وزیراعلیٰ کی جانب سے دیئے گئے 20 لاکھ کے چیک کیش نہیں ہونگے۔

واضع رہے کہ کل شہداء کمیٹی کی جانب سے شکار پور سے لانگ مارچ روانہ ہوگا جو سکھر،رانی پور،حیدرآباد سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا۔ اس لانگ مارچ نے سندھ حکومت اور انکے اتحادیوں کی صفوں میں کھلبلی مچادی ہے،لہذا اسی لئے اب سندھ حکومت اس طرح کےاوچھے ہھتکنڈے استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button