پاکستان

سانحہ حیات آباد، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پشاور پہنچ گئے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکرئیڑی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سانحہ حیات آباد کے بعد پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتال بھی گئے۔ اس موقع پر انکے ساتھ علامہ شفقت شیرازی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے،

موصول اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس اور امامیہ جامع مسجد حیات آباد کا دورہ کیا، انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انکی گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی اور وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ سے بھی ملاقات ہوئی، علامہ راجہ ناصر عباس نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ناقص سکیورٹی انتظامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، گورنر کے پی کے کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتیں مکمل نا کام ہو چکی ہیں، جن حکمرانوں کے دور حکومت میں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں اُن کو عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کے حوالے کر دیا جائے، انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں، یہ کیسی حکومت ہے جو دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بلا کر یقین دہانی کراتی ہے کہ ہم تمہارے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے، دوسری جانب دہشت گرد مخالف درود سلام پڑھنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیتے آرہے ہیں اور آئندہ بھی دینگے لیکن دہشت گردوں کے سرپرست ان حکمرانوں کے ظالمانہ طرز عمل کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

rajanasir at peshawar01

rajanasir at peshawar01

rajanasir at peshawar2

rajanasir at peshawar3

rajanasir at peshawar4

متعلقہ مضامین

Back to top button