پاکستان

عمران خان کا دور ہ شکار پور،وارثانِ شہداء سے ملاقات

شیعت نیوز: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکار پور میں ہونے والے نماز جمعہ کے دوران دھماکہ میں شہید ہونے والے مومینن کے لواحقین سے ملاقات کی ہے، میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان نے آج شکار پور کا دورہ کیا اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈمکی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے دہشتگردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی مدد کون کرتا ہے اس پتہ لگالیا گیا،انہوں نے کہا کہ معمالے کی آواز عالمی سطح پر اُٹھائیں گے، تاہم عمران خان کو واقعہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
واضع رہے کہ شکار پور میں نماز جنازہ کے دوران 63 نماز ی شہید ہوئے تھے۔جسکی ذمہ داری جنداللہ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button