داعش میں شمولیت پرمشہور جرمن گلوکار دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

12 فروری, 2015 00:00

شیعت نیوز :امریکہ نے داعش میں شمولیت پرمشہور جرمن گلوکار ڈینس کسپرٹ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکہ نے داعش میں شمولیت پرمشہور جرمن گلوکار ڈینس کسپرٹ کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق کسپرٹ پر الزام ہے کہ اس نے داعش کی صفوں میں 2012ء میں بطور دہشت گرد شمولیت اختیار کی۔ 39 سالہ ڈینس کو اب ابوطلحہ المانی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کا شمار داعش کی صفوں میں موجود چنیدہ یورپی دہشت گردوں میں ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں اس کا نام پہلے ہی القاعدہ کے حامی کے طور پر درج ہے۔ کسپرٹ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے پر امریکہ میں اس کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں ۔

10:27 شام اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔