لبنان

لبنانی فوج کاجرودوعرسال میں النصرۃ اورداعش کے خلاف آپریشن،درجنوں دہشت گردہلاک۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}لبنانی فوج نے گزشتہ48گھنٹوں کے دوران جرودعرسال میں دہشت گردتنظیمیں النصرۃ فرنٹ اورداعش کے خلاف ایک اہم آپریشن کیاجہاں جرودکے مشرق اطراف اوروادی الخیل اورجبل المخیرمۃ میں ان کے ٹھکانوں پرتوپوں اوردیگرجدیداسلحوں سے بڑے پیمانے پرگولہ باری کیاجس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق لبنانی فوج نے سرحدی علاقے جرود وعرسال میں تکفیری جماعتیں النصرۃ فرنٹ اورداعش کے خلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کیاہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے جرودمیں واقع وادی الخلیل،جبل المخیرمۃ سمیت بعلبک کے وادی رافق میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پربڑے ہتھیاروں سے گولہ باری کئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں اورملک میں ان کی برھتی ہوئی پیش قدمی اچانک رک گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button