پاکستان

دیوبندی مولانا صوفی محمد پر حکومت سے بغاوت کیس میں فرد جرم عائد

کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد پر حکومت سے بغاوت کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔سینٹرل جیل پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مولانا صوفی محمد کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت ہوئی۔ مولانا صوفی محمد بھی عدالت میں موجود تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالروف نے مقدمہ کی سماعت کی۔ جس میں عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی۔ مولانا صوفی محمد پر دیر میں غیر قانونی جلسہ کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بغاوت کیس میں صوفی محمد سمیت چھ ملزمان نامزد کئے گئے تھے جن میں سے دو وفات پاچکے ہیں۔نامزد ملزمان میں صوفی محمد کے دو بیٹے اور تنظیم کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button