دنیا

بوکوحرام کے پانچ سو دہشت گرد ہلاک

نائیجیریا میں بوکوحرام کے پانچ سو دہشت گرد ہلا ک کردیئے گئے-شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق نائیجیریا کی دفاعی کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فوج نے بوکوحرام کے ٹھکانوں پرزبردست حملے کئےہیں جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے – نائیجیریا کی دفاعی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی کاروائی جاری ہے- موصولہ رپورٹوں کے مطابق افریقہ میں القاعدہ سے وابستہ بوکوحرام گروپ نے کہ جو نائیجیریا کا اہم ترین دہشت گرد گروہ شمار ہوتا ہے، گذشتہ پانچ برسوں میں نائیجریا اور کیمرون ميں دس ہزار سے بےگناہ لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں کا قتل عام کیاہے

متعلقہ مضامین

Back to top button