پاکستان
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری ہے، جس میں قومی سلامتی کے امور اور آرمی چیف کے چین اور برطانیہ کے حالیہ دوروں پر بھی بات کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔عسکری ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور کمانڈرز کو اپنے چین اور برطانیہ کے حالیہ دوروں سے متعلق اعتماد میں لیں گے