لبنان

لبنان کے شہربقاع میں شام میں شہیدہونے والے زائرین کوسپردخاک کیاگیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}لبنان کے شہربقاع میں گزشتہ روزشام کے علاقے دمشق میں دہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ کانشانہ بننے والے شہداء کوعوام کی ایک کثیرتعدادنے لبیک یازینب۔ع۔کی فلک شگاف نعروں میں سپردخاک کیا۔
العھدنیوزرپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شام کے شہردمشق میں دہشت گردتنظیم النصرۃ فرنٹ نے ایک بس کواس وقت نشانہ بنایاتھا جب وہ بی بی زینب۔ع۔ کے روضے کی جانب رواں دوں تھی جس کے اندرلبنانی زائرین سوارتھے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء کے ان لاشوں کولبنان میں ان کے علاقےبقاع میں لائے گئے جہاں ان کی نماز جنازہ حزب اللہ کے رہنماشیخ یزبک کی اقتداء میں اداکی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے رکھنے افراد نے شرکت کی،اس موقع پرشیخ یزبک نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ امریکہ اورغاصب اسرائیل کی سرپرستی میں تکفیری جماعتیں اس وقت سیرت محمدی۔ص۔کومٹانے کے پیچھے تلے ہیں،لہٰذا ایمان والوں کواس میں اپنی ثابت قدمی دکھانے کی اشدضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button