عراق

عراق،صوبہ نینویٰ سے ازدیوں کی ایک اجتماعی قبرکاانکشاف،35لاشیں برآمد۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}گزشتہ دنوں عراق میں ایک اجتماعی قبرکیاانکشاف ہواہے جہاں داعش کے دہشت گردوں نے ازدی قبیلے سےتعلق رکھنے والے افرادکوزندہ درگورکیاتھاجن کی اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے۔
السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ نینویٰ کے شہرموصل کے مضافات میں واقع علاقہ سنجارمیں ایک اجتماعی قبرکاانکشاف ہواجس کے اندرسے35لاشیں نکلی ہیں۔
اس حوالے سے عینی شاہدایک ازدی باشندہ ابوخدید کاکہناہے کہ ہم نے جوں ہی قبرکوکھولاتواس میں سے35لاشیں نکل آئی جن میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی تھی جنہیں داعش کے دہشت گردوں نے زندہ درگورکیاتھا۔
ابوخدیدنے مزیدکہاکہ داعش کے دہشت گردوں نےہمارے تقریبا1000افرادکواسی طرح زندہ درگور کیےتھے اوراس سے قبل بھی اسی طرح9اجتماعی قبروں کاانکشاف ہوچکاہے،اب یہ دسواں ہے۔ ان میں2قبریں شمالی علاقے سے برآمدہوئے تھے جن میں سے50لاشیں نکلی،2سنجارکی بستی کوجو سے جن میں سے300لاشیں،1خانصورسے جس میں سے16لاشیں،1جنوبی علاقے سےخانی بستی سے جہاں سے300لاشیں برآمدہوئی تھیں جبکہ ایک حی النصرسے برآمدہواتھاجہاں سے تونکلنے والی لاشوں کی تعدادبھی معلوم نہ ہوسکی

متعلقہ مضامین

Back to top button