پاکستان

فرقہ واریت کی دکانیں چلانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، امین شہیدی

لاہور. مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت اورنفرت کی دکانیں چلانےوالوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائے، ورنہ لوگ خود گھروں سے نکل آئیں گے اور ملک جنگل میں بدل جائے گا۔انہوں نے سانحہ شکار پور کے خلاف کل سندھ میں احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے امن کےلیے 22 نکات کا اعلان کیا گیا مگرایک ماہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ان کا کہناتھا کہ ان تمام لوگوں اورمراکز کونشانہ بنایاجائے جہاں سے دہشت گردی کوسپورٹ ملتی ہے،یہ بات برداشت نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی حکومت بند کمروں میں دہشت گردوں کاساتھ دے ،وفاق کو سندھ اورپنجاب حکومتوں کارویہ بھی دیکھنا چاہیے۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ جن دس فیصد مدارس کی بات کی گئی، ان کے ثبوت مہیاکیاجائیں،انہوں نے کل سندھ میں پرامن احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button