دنیا

بلجئیم اور فرانس کو داعش کی دھمکی

بیلجيم کے مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے ایک نئے ویڈیو پیغام میں دھمکی دی ہے کہ وہ بیلجیم اور فرانس میں دہشت گردی کی کارروائياں انجام دے گا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ویڈيو پیغام میں کہ جسے بیلجیم کے میڈیا نے بدھ کے روز نشر کیا، داعش کے تین دہشت گردوں کو دکھایا گیا ہے کہ جنہوں نے ایک کرد فوجی کو گرفتار کررکھاہے اور ان میں سے ایک دھمکی دیتا ہے کہ فرانس اور بیلجیم کے خلاف حملے کیے جائیں گے- اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم تمہیں خبردار کر رہے ہیں کہ ہم بارود اور دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیوں کے ساتھ تمہارے ملک میں آئیں گے- یہ دھمکیاں رواں ماہ کے اوائل میں فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو کے دفتر پر حملے کے بعد دی گئی ہیں- اس حملے کے بعد بیلجیم کی پولیس نے ایک مشتبہ گروہ کو پکڑلیا تھا جو بلجیئم کی پولیس کے مطابق اس ملک میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button