مشرق وسطی

اردنی پائلٹ داعش کی دہشت گرد عورت کے عوض رہا

دہشت گرد گروہ داعش نے اردن کے یرغمال بنائے گئے پائلٹ کو رہا کر دیا ہے-
ترک میڈیا کے مطابق اردن کے پائلٹ معاذ الکساسبہ کو شام میں داعش مخالف اتحادیوں کا جنگي طیارہ تباہ ہونے کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے پکڑ کر یرغمال بنا لیا تھا اور اسے اردن کی حکومت کی جانب سے القاعدہ کی دہش گرد ساجدہ ریشاوی کی رہائی کے بدلے آج رہا کر دیا گیا- داعش کے دہشت گردوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ساجدہ ریشاوی کو جمعرات کی شام تک رہا نہیں کیا گیا تو وہ اردن کے پائلٹ کو قتل کر دیں گے- انیس سو چھپن میں عراق میں پیدا ہونے والی ساجدہ ریشاوی نے دو ہزار پانچ میں اردن کے دارالحکومت امان میں ایک ہوٹل پر دہشت گردانہ حملے میں حصہ لیا تھا اور اسے اس جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی- اس سے پہلے بعض خبروں میں کہا گيا تھا کہ دہشت گرد ساجد ریشاوی کو اردن سے شام کے علاقے الشدادہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں داعش کے عناصر اس کی رہائي کے عوض ایک جاپانی یرغمالی کو چھوڑ دیں گے – داعش کے عناصر نے کہا تھا کہ وہ جاپانی یرغمالی اور اردنی پائلٹ کو اسی صورت میں رہاکریں گے جب اردن کی جیل میں قید ساجدہ ریشاوی کورہا کردیا جائے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button