ایران

رہبر انقلاب کی مرقد امام خمینی (رح) اور گلزار شہداء میں حاضری

شیعت نیوز: یکم فروری بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی وطن واپسی اور گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے، تقریبات کی تیاریاں مکمل کرلی گئي ہیں- جشن انقلاب کی دس روزہ تقرییات، اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی ایران آمد کے تاریخ ساز دن کی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کی صبح امام خمینی (رح) کے مرقد پرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای، حزب جمہوری اسلامی کے عہدیداروں منجملہ شیہد آیت اللہ بہشتی نیز دیگر شہدا کی قبور پر بھی حاضر ہوئے اور فاتحہ خوانی کی- بعدا ازاں آپ نے بہشت زہرا جاکر شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی- بہشت زہرا اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے جنوب میں واقع ہے کہ جہاں اسلامی انقلاب اور عراق کی مسلط کردہ جنگ کے ہزاروں شہدا محو خواب ہیں- اسلامی جمہوریۂ ایران میں بارہ بھمن مطابق پہلی فروری سے بائیس بھمن مطابق گیارہ فروری تک اسلامی انقلاب کی کامیابی کا دس روزہ جشن منایا جاتاہے جسے ایرانی کیلینڈر میں "عشرۂ فجر” سے موسوم کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button