دنیا

سعودی عرب اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے، یورپی سیاستدان

یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹین شولٹز نے جرمن ٹی وی زیڈ ڈی ایف کے ساتھ گفتگو میں سعودی وبلاگ نویس رائف بدوی کو دی جانے والی کوڑوں کی سزا کو تدریجی موت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور داعش دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں ہے وہ بھی سرکاٹتے ہیں یہ بھی سرکاٹتے ہیں وہ بھی سرعام کوڑے مارتے ہیں یہ بھی سرعام کوڑے مارتے ہیں ۔ اس نے سعودی عرب کے نئے بادشاہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب ہمارا دوست رہنا چاہتا ہے تو اسے سزا کے قرون وسطائی طریقوں کو ترک کرنا پڑےگا۔ واضح رہے کہ رائف بدوی کو سعودی حکومت نے 10 سال قید کی سزا، دولاکھ 67 ہزار ڈالر جرمانہ اور 1000 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔ 50 کوڑے لگانے کے بعدطبی وجوہات کی بنا پر اس کی سزا کو معلق کردیا گیا ہے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق سعودی عرب اور داعش دہشت گرد دونوں یزیدی اسلام کے پیروکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button