پاکستان

مغربی دنیا مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی سے پرہیز کرے ،مولانا مسعودی

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر اور معروف عالم دین مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ مغربی دنیا مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی سے پرہیز کرے اور فرانس کے میگزین میں شائع ہونیوالے گستاخانہ خاکوں کے مجرموں کے خلاف کاروائی کی جائے ،کیونکہ اس طرح کی حرکات مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کا باعث بن سکتی ہیں ،جو کہ خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے ،انہوں نے عالمی برادری ،عرب لیگ اور مسلمان سربراہان سے کہا کہ وہ ہوش اور عقلمندی سے کام لیں اور کوشش کی جائے کہ باہمی ہم آہنگی اور اتحاد اور وحدت کی فضاء برقرار رہے، انہوں نے تمام مذاہب کے پیروکاروں سے کہا کہ وہ پر امن رہیں،اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی،مولانا رجب علی بنگش،شبر رضا ،سلمان مجتبیٰ نقوی ،علامہ فرقان اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے اس نازیبا حرکت کی مذمت کی اور کہا کہ رسول اکرمﷺ اور بزرگان دین کی شان میں گستاخی کرنیوالے مجرم ہیں ان کا محاسبہ نہایت ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button