دنیا
آل سعود میں اقتدار کی رسہ کشی میں شدت آنے کا امکان،امریکی ماہر علی الاحمد
شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے حکمراں خاندان آل سعود میں رسہ کشی کا امکان بڑھ گیا ہے
پریس ٹی وی کے مطابق امریکہ میں خلیج فارس انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے ڈائرکٹر علی الاحمد نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ کی موت سے سعودی عرب کی پالیسیوں میں بنیادی تبیدیلیاں پیدا ہونے کا امکان کم نظر آتا ہے- اس امریکی ماہر نے مزید کہا کہ علاقائي اور عالمی سطح پر آل سعود کی پالیسیوں میں تبدیلی نہيں آئے گی- علی الاحمد کے مطابق شاہ عبداللہ کی موت سے آل سعود کے اندر کچہ داخلی رقابت پیدا ہوگی- اس امریکی ماہر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایسا نظرآتا ہے کہ سعودی عرب میں عوام کا کردار بڑھ رہا ہے کیونکہ سعودی عوام اپنے ملک کے امور اور حکومت میں مزید حقوق کے خواہاں ہیں-