مقبوضہ فلسطین

تحریک حماس علاقے میں استقامت کی اتحادی

تحریک حماس کے سینئر رہنما طاہر النونو نے علاقے میں استقامتی محورکی حمایت پرزوردیا ہے

طاہرالنونو نے العالم ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کو متحد کرنے کے لئے حزب اللہ کے نام حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کے پیغام سے پتہ چلتا ہے کہ حماس کبھی بھی صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامتی محور سے الگ نہيں ہوئی ہے- لبنانی پارلیمنٹ کے سابق نمائندے نزیہ منصور نے بھی اس سوال کے جواب میں کہ عزالدین قسام بریگیڈ کے پیغام سے کیا نتیجہ نکالیں گے، انھوں نے کہا کہ اس میں کوئي شک نہيں کہ قسام بریگیڈ کے کمانڈر کا پیغام، لبنان و شام میں جاری مزاحمت کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی یکجہتی اور ہمدردی کے اظہار کا غماز ہے- قابل ذکر ہے کہ عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف نے بدھ حزب اللہ کے جوانوں کی شہادت پر تنظیم کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں تاکید کے ساتھ کہا کہ علاقے کی تمام مزاحمتی تحریکوں اورگروہوں کو صیہونیوں اور ان کے اتحادیوں کی سازشوں کے مقابلے میں متحد ہوجانا چاہئے- قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج نے اٹھارہ جنوری کو اتوار کی رات جنوبی شام میں قنیطرہ کے مضافات میں ایک میزائلی حملے میں شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جہاد مغنیہ سمیت حزب اللہ لبنان کے چھےجوانوں کو شہید کردیا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button