بوکو حرام: قتل عام جاری رکھنے کا اعلان
بوکوحرام نے شمالی نائجیریا میں قتل عام کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بوکوحرام کے سرغنہ ابوبکر شکونے بدھ کے دن ایک نئے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ اس گروہ کے افراد نے بورنو صوبے میں باگا شہر کو نشانہ بنایاہے۔ ابوبکرشیخو نے نیجر، چاڈ اور کیمرون، کو بھی اسی طرح کے حملوں کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ بوکوحرام کے پاس اپنے حملے جاری رکھنے کے لئے کافی اسلحے موجود ہیں۔ بوکوحرام کے سرغنہ نے پینتیس منٹ کی اس ویڈیو فیلم میں نائيجریا کا جھنڈا جلانے کے ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ وہ قتل عام جاری رکھیں گے اور مزيد افراد کو قتل کریں گے۔ یہ ویڈیو پیغام ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ نائيجیریا اور اس کے پڑوسی ممالک کے حکام نے نیجر کے دارالحکومت نیامی میں، بوکو حرام کے خطرات سے نمٹنے کی صورت حال کے بارے میں مذاکرات کئے۔ بوکوحرام نے اس مہینے کے شروع میں شہرباگا کے کم سے کم سولہ قصبوں کو نذرآتش کردیا۔ اس اقدامات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اوردسیوں زخمی ہوگئے جبکہ دسیوں ہزار کو اپناگھربار چھوڑ کر چاڈ اور نیجر میں پناہ لینی پڑی۔