پاکستان

صوبہ سندھ طالبان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گیا، ایم کیو ایم

شیعت نیوز: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کا صوبہ سندھ میں طالبان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ سندھ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے جبکہ وزرا اور حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بدانتظامی کا اپناہی ریکارڈ توڑدیا، سندھ میں حکومت کی رٹ نہیں ہے، صوبہ طالبان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، پولیس میں میرٹ نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت کو معلوم ہی نہیں کہ کراچی میں آپریشن ہورہا ہے۔ صوبائی حکومت قتل عام روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اور اگر اس سلسلے میں فوج کی ضرورت بھی پڑے تو لے لی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button