مشرق وسطی

بحرین: شیخ علی سلمان کے گھر پر حملہ

بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے شیخ علی سلمان کے گھر پر آنسو گیس کے گولوں سے حملہ کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے سکیورٹی کارندوں نے آج شیخ علی سلمان کے گھر کے سامنے اجتماع کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے۔ واضح رہے سکیڑوں لوگ جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کی رہائش گا ہے سامنے جمع ہوئے تھے۔ آل خلیفہ نے شیخ علی سلمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے منامہ کے قریب نعیم علاقے میں مسجد شیخ یعقوب پر حملہ کرکے خدا کے گھر کی بے حرمتی کی ہے۔ ادھر آل خلیفہ کی پولیس نے شیخ علی سلمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے مظاہرے میں شریک تیرہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔ ادھر بحرین میں جمہوریت اور آزادی نامی تحریک نے کہا ہےکہ ملت بحرین کے رہنماوں کوگرفتار کرنے سے اس کی تحریک نہیں رکے گي۔ اس تحریک کے بیان کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت ملت بحرین کے رہنماوں کو گرفتار کر کے انقلاب کے شعلے کو خاموش نہیں کرسکتی۔ واضح رہے آل خلیفہ کی حکومت نے حال ہی میں جمعت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور اس تنظیم کی کونسل کے سربراہ جمیل کاظم کو گرفتار کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق تحریک حق کے بانی عبدالجلیل السنکیس جنہیں عمر قید کی سزا دی گئي ہے ان کی حالت نازک ہے اور آل خلیفہ کے کارندوں نے انہیں قتل کرنے کی غرض سے دواؤں اور طبی سہولتوں سے محروم کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button