مشرق وسطی

عوامی مشارکت ، بحرین کے بحران کا واحد راستہ

بحرین کی جمعیت الوفاق نے عوام کی مشارکت کو اس ملک کے بحران کے خاتمےکی واحد راہ قرار دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے سربراہ جمیل کاظم نے منگل کو آل خلیفہ عدالت کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد کہا کہ جب تک عوام اقتدار کا اصلی محور شمار نہيں ہوں گے اس وقت تک بحرین کے مسائل حل نہيں ہوں گے۔
بحرین کی جمعیت الوفاق کونسل کی مشورتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ بحرین کے اہم سیاسی رہنما پارلیمنٹ میں موجود نہيں ہيں اور آل خلیفہ حکومت اپنے حامیوں اور مخالفین کے ساتھ دہرا رویہ اختیار کرتے ہیں۔
بحرین کی عدلیہ نے، آل خلیفہ کی سرکوبی کی پالیسیوں کے تحت الوفاق کی مشورتی کونسل کے سربراہ جمیل کاظم کوسوشل نیٹ ورک پر ٹویئٹ کرنے کے باعث چھ ماہ جیل اور پانچ سو دینار نقد جرمانہ کی سزا سنائي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button