سعودی عرب

سعودی عرب کے شہرحائل میں مسجدکے امام نے425ہزار ریال لوٹ لیا۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}سعودی عرب کے شہرحائل میں واقع ایک مسجدکے امام نے اپنے ہمسائے کے گھرسے 425ہزارریال لوٹ لیا۔ 

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہرحائل میں ایک تاجر الصنیدح نے اپنے مکان کے نزدیک واقع ایک مسجدکے پیش امام جس کے پیچھے وہ خودروزانہ باجماعت نمازپڑھتاتھا گزشتہ دنوں جب وہ اپنے کسی تجارتی سفرکے غرض سے ملک سے باہرجاناپڑا تواس نے مولوی صاحب کواپنے گھرکی چابی حوالے کی تاکہ اس کی غیرموجودگی میں گھرکی دیکھ بھال کرے۔
ذرائع کاکہناہے جب الصنیدح اپنے سفرسے واپس آیا توکیادیکھا،گھرکے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں،اندرالماریاں ٹوٹی ہوئی ہیں،جب تجوری میں رکھے پیسوں کودیکھا تووہاں موجود425ریال بھی غائب تھا،دوسری جانب مولوی صاحب پراسرارطورپرغائب تھا،ادھرالصنیدح نے تھانے میں مولوی صاحب کے خلاف پرچہ کٹوادیاجس پرپولیس نے فورامولوی صاحب کوگرفتارکیا وہ تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button