پاکستان

21 ویں ترمیم ملک کے لیے خوش آئند ، حمایت نہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کے حامی ہیں : الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے 21 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں نے مثبت روایت کی بنیاد رکھی ہے۔جبکہ جن جماعتوں نے اس کی حمایت نہیں کی وہ تکفیری دہشت گردوں کے حمایتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتفاق رائے کی ضرورت تھی اور آج سیاسی قیادت کی جانب سے اتفاق رائے کا قائم ہونا ملک کے لیے خوش آئند بات ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماءرشید گوڈیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے جو درس دیا آج 5 سے 6 سال بعد اسے قبول کر لیا ہے۔آج الطاف حسین کے وژن کی فتح ہو گئی ہے۔رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پہلے دن سے اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنایا جائے جبکہ 21 ویں آئینی ترمیم کے بعد ملک سےتکفیری دہشت گردی ختم کر کے ہم اس مشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے جبکہ پاکستان اور دہشت گرد عناصر آج الگ الگ ہو گئے ہیں۔جن سیاسی جماعتوں نے 21 ویں ترمیم کے منظوری کے عمل میں شرکت نہیں کی انہوں نے غلط کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button