مشرق وسطی

بحرین میں شیخ سلمان کی گرفتاری میں مزید2ہفتے کی توسیع،عوام کے غیظ وغضب میں اضافہ۔

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک}بحرین میں عوامی غیظ وغضب میں شدت اس وقت اختیار کرگئی جب ظالم آل خلیفہ کی جانب سے جمعیۃ الوفاق کے سربرہ شیخ سلمان کی گرفتاری میں مزید2ہفتے کی توسیع کئی گئی۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق بحرین میں ظالم آل خلیفہ کی جانب سے بڑے پیمانے پرسختی کے باوجودعوامی مظاہرے جاری وساری رہے،جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین پرآنسوکے شیلنگ کی گئی اس کے باوجودمنامہ سمیت مختلف علاقوں میں ظالم آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے اوراحتجاج جاری رہے،مظاہرے میں شریک عوام کاکہناتھا آل خلیفہ کے گماشتوں نےبغیرکسی جرم کے شیخ سلمان کو28دسمبر2014کوگرفتارکیاتھا جسے اب2ہفتے مزیدتوسیع دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا جب تک شیخ سلمان کی رہائی عمل میں نہیں آئے گی اس وقت تک ہم مظاہرے کرتے رہیں گے،یہ ان کی بھول ہے کہ وہ عوام کوظلم وبربریت کے ذریعے خاموش کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button