مقبوضہ فلسطین

متحدہ قومی حکومت کی کارکردگي پر تنقید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے غزہ پٹی سے متعلق فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کی کارکردگي پر تنقید کی ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سامی ابو زہری نے اتوار کے دن ایک بیان میں کہاکہ غزہ پٹی کی تعمیر نو اور غزہ کے باشندوں کی مشکلات حل کرنے سے متعلق متحدہ قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی حمداللہ کی کارکردگي قابل قبول نہیں ہے۔ سامی ابو زہری نے متحدہ قومی حکومت کے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ سے متعلق لاتعلقی اور امتیازی سلوک کی پالیسی ترک کر کے محاصرے کے شکار اس علاقے کے باشندوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں۔ حماس کی جانب سے فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کی کارکردگي پر ایسی حالت میں تنقید کی جارہی ہے کہ جب صیہونی حکومت نے حالیہ مہینوں کے دوران فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی آمدنی فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو ادا کرنے کے سلسلے میں لیت و لعل سے کام لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button