ایران

نیٹو کے طیاروں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے کا حق حاصل نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہےکہ نیٹو کے ہوائی جہازوں جیسے بعض طیاروں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے مزید کہا ہے کہ ایران نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے توسط سے اعلان کردیا ہے کہ نیٹو کے طیاروں ، فوجی طیاروں اور خطے سے باہر کے سامراجی ممالک کے طیاروں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائي حدود سے گزرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے افغانستان میں تعینات ایساف کے فوجیوں کے ایک طیارے ، کہ جس میں تقریبا ایک سو امریکی فوجی سوار تھے ، کی جبری لینڈنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ طیارہ بوئینگ 737 خلیج فارس کے ایک ساحلی ملک کا تھا جس کو نیٹو نے کرائے پر لے رکھا تھا اور اسے ایئربس 300 ظاہر کیا گيا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button