عراق

تمام سنی اورشیعہ جشن میلاد نبوی(ص) میں مصروف، داعش اوروہابیوں کی طرف سے حرمت کا فتویٰ

شیعیت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)سرزمین عراق وشام میں سرگرم دہشت گردتنظیم داعش نے جشن میلادنبوی ﷺ منانے کوحرام اوربدعت قرار دیتے ہوئے موصل میں اپنے زیرکنٹرول علاقوں پابندی لگادی ہے،جبکہ دوسری جانب تمام سنی اورشیعہ جشن میلادنبوی ﷺ منانے کواپنادینی فریضہ سمجھتے ہیں۔

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق موصل میں دہشت گردداعش نے تمام مساجدمیں یہ پیغام پہنچادیا ہے کہ وہ جشن میلادنبوی ﷺ نہ منائیں اس لئے کہ یہ بدعت اورحرام عمل ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے بھی یہ فتوی دیا ہے کہ جشن میلادنبوی ﷺ بدعت ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button